ان کے نانا نانی اور سسرال کے افراد پاکستان سے ہجرت کرکے بھارت آئے تھے، اسی وجہ سے ان کا پاکستان جانے کو بہت دل چاہتا ہے۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پاکستان آنے کے خواہش مند،وجہ بھی بتا دی
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے پاکستان جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں باضابطہ دعوت نامہ مل جائے اور حکومت کی جانب سے اجازت دے دی جائے تو وہ پاکستان ضرور جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے بھگونت مان سے سوال کیا کہ پاکستان کی جانب سے دعوت کی بات سامنے آئی ہے، تاہم کرتارپور راہداری بند ہے، ایسی صورتحال میں کیا وہ پاکستان کا دورہ کریں گے؟
اس سوال کے جواب میں بھگونت مان نے کہا کہ باضابطہ دعوت نامہ ملنے اور حکومت سے کلیئرنس حاصل ہونے کی صورت میں وہ پاکستان جانے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان سے آپ کو دعوت نامہ آیا ہے لیکن کرتار پور راہداری بند ہے کیا آپ پاکستان جائیں گے ؟ صحافی کا بھارتی وزیراعلی پنجاب بھگونت مان سے سوال
فارمل دعوت نامے کے بعد سرکار سے کلئیرنس ملی تو ضرور جاؤں گا ، میرے نانا ،نانی پاکستان سے ہجرت کر کے آئے تھے ، میرے سسرال والے بھی پاکستان… pic.twitter.com/GPdOY5Eoj3
— Sehrish Maan (@SMunirMaan) October 28, 2026
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ان کے نانا نانی اور سسرال کے افراد پاکستان سے ہجرت کرکے بھارت آئے تھے، اسی وجہ سے ان کا پاکستان جانے کو بہت دل چاہتا ہے۔
بھگونت مان کا یہ بیان ایک میڈیا انٹریکشن کے دوران سامنے آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ ان کے بیان کے بعد پاکستان کے ممکنہ دورے سے متعلق گفتگو بھی توجہ حاصل کر رہی ہے۔