وزیرستان: افغان چوکیوں سے بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا جوابی وار، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

تاحال کسی پاکستانی کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،ڈپٹی کمشنر جنونی وزیرستان

November 1, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

انگور اڈہ : جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور انتہائی مؤثر جواب دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے تلافی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شدید اور ڈائریکٹ فائر کے بعد افغان طالبان اپنی دفاعی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر جنونی وزیرستان کے مطابق تاحال پاکستانی جانب کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی حدود میں فورسز مکمل الرٹ ہیں اور سرحد پار سے ہونے والی کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں