یوکرین اور روس میں ہنگامی انتباہی ایپس ہیک، جوہری اور تابکاری حملوں کی فیک وارننگز جاری

سائبر حملے کی تصدیق، شہریوں میں تشویش پھیل گئی، تحقیقات شروع کر دی گئیں

November 2, 2026 · اہم خبریں

یوکرین اور روس کی ہنگامی ایپس پر سائبر حملے کے بعد جاری کیے جانے والے جعلی پیغامات کے اسکرین شاٹس

یوکرین اور روس کی ہنگامی ایپس پر سائبر حملے کے بعد جاری کیے جانے والے جعلی پیغامات کے اسکرین شاٹس

 

یوکرین اور روس کے ہنگامی انتباہی نظاموں اور سرکاری الرট ایپس کو مبینہ طور پر ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے شہریوں کو انتہائی نوعیت کے جعلی خطرات کے پیغامات موصول ہوئے۔ حکام کے مطابق اس سائبر حملے کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔

یوکرینی فضائیہ اور وزارتِ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے جاری کردہ بیانات کے مطابق، ملک کی سرکاری ایئر الرٹ ایپ کو ہیک کر کے کیف اور دیگر علاقوں میں تابکاری، کیمیائی حملے اور سڑکوں پر لڑائی کے جھوٹے پیغامات نشر کیے گئے۔ دستاویزات اور حکام کے مطابق یکم نومبر کی رات تقریباً 10:47 بجے کیف کے لیے تابکاری کے خطرے کا پیغام سامنے آیا، جبکہ ایک اور پیغام میں روس کے ہائپرسونک میزائل کے داغے جانے کا بھی غلط دعویٰ کیا گیا۔ یوکرینی حکام نے فوری طور پر ایپ کو عارضی طور پر بند کر کے تکنیکی کام اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ واضح کیا گیا ہے کہ ریڈی ایشن کا کوئی حقیقی خطرہ موجود نہیں تھا۔

دوسری جانب ماسکو میں روسی وزارتِ ہنگامی حالات نے تصدیق کی ہے کہ ان کے الرٹ سسٹم کو بھی بڑے پیمانے پر سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ روسی ایمرجنسی ایپ پر ایک جعلی پیغام نشر کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یوکرین نے روس کے تمام علاقوں کی طرف جوہری ہتھیاروں سے لیس ڈرون روانہ کر دیے ہیں، اور شہریوں کو 3 ہفتوں کا راشن جمع کر کے محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی۔ روسی وزارت نے واضح کیا کہ ان کا عوامی انتباہی نظام بدستور کام کر رہا ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں