افغان تاجر کی چھوڑی دکان سے لوٹ مار؟ سینیئر صحافی نے فیک نیوز شیئر کردی

ویڈیو 2015 میں لاہور کی دکان سے ڈسکاؤنٹ پر فروخت کی ہے

November 2, 2026 · امت خاص

وڈیو گریب

 

صحافی مطیع اللہ جان نے لاہورکی ایک دکان پر ڈسکائونٹ کی وڈیو افغان تاجر کی دکان میں لوٹ مار کے طورپر شیئر کردی ۔احمدطٰہ نامی اکائونٹ سے اپ لوڈ کی گئی ایک وڈیو پر لکھا گیا ہے کہ افغان باشندے کی چھوڑی ہوئی دکان کو شہریوں نے لوٹ لیا۔

وڈیوکو صحافی نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی کا بلّا چھِن جانے کے بعد 8 فروری کے الیکشن میں فارم 47 کے ذریعے دیگر سیاسی جماعتوں کا کچھ ایسا ہی کردار تھا جو افغان تاجروں کی پاکستان سے بے دخلی کے بعد اس دوکان پر نظر آ رہاُہے۔اس کو کہتے ہیں مالِ غنیمت جو پہلے فار 47 کے ذریعے لوٹا گیا اور پھر مخصوص نشستوں کی صورت۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والے ان چوروں کی شکلیں غور سے دیکھیں اور انکے نام اور یہ کس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں انکو کمنٹس میں شئیر کریں تاکہ انکے گھر اور محلے والے ان کو کچھ شرم دلا سکیں۔

اس وڈیو کے فیکٹ چیک میں بتایاگیاہے کہ مذکورہ واقعہ دوہزار پندرہ میں عید سے کچھ روزپہلے پیش آیا جب اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور میں ایک دکان پر سیل لگائی گئی تھی۔ لوگ ڈسکاؤنٹڈ/سیل والے کپڑے اٹھا رہے ہیں۔

دکان کے مالک سجاد شیخ نے غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کو بتایا تھاکہ اس معاملے کا افغان مہاجرین کی واپسی یا کسی لوٹ مار سے کوئی تعلق نہیں۔اصل ویڈیو میں دکان کا نام اور تاریخ بھی نظر آتی تھی، جو بعد میں غلط کیپشن کے ساتھ کاٹ کر وائرل کی گئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں