افریقی ممالک کو تقریباً 49 ارب ڈالر ملے ہیں
سعودی عرب کا کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان
سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دنیا کے 175 ممالک کو 145 ارب ڈالر سے زائد کی انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کی ہے، جس سے مستفید ہونے والے ممالک میں مصر، یمن، پاکستان، بھارت اور نائجیریا شامل ہیں۔
یہ امداد انسانی ہمدردی کے تحت ریلیف، انفراسٹرکچر (بنیادی ڈھانچے)، تعلیم اور مالی معاونت پر محیط ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جو تنازعات اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔
افریقی ممالک کو تقریباً 49 ارب ڈالر ملے ہیں، جن میں مصر، صومالیہ اور سوڈان کو سب سے زیادہ حصے حاصل ہوئے ہیں۔
سعودی حکام نے انسانی ہمدردی کی گرانٹس (امدادی رقوم) سے آگے بڑھ کر پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری، نجی اور مقامی کوششوں کو یکجا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان اعداد و شمار کا اعلان برسلز، بیلجیم میں ورلڈ اکنامک فورم کے ایک سیشن کے دوران کیا گیا، جہاں سعودی عرب نے اپنی بین الاقوامی انسانی اور ترقیاتی امداد کے حجم کا خاکہ پیش کیا۔
سعودی رائل کورٹ کے مشیر اور شاہ سلمان امدادی مرکز (KSrelief) کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کے مطابق، اس مرکز نے 113 ممالک میں8اعشاریہ 5ارب ڈالر سے زائد مالیت کے4 ہزارسے زیادہ انسانی ہمدردی کے منصوبے نافذ کیے ہیں۔ 145 ارب ڈالر کے اس وسیع تر ہندسے میں دیگر سعودی اداروں کے ذریعے فراہم کی جانے والی انسانی اور ترقیاتی امداد بھی شامل ہے۔
سعودی ایڈ پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق، مصر عالمی سطح پر سعودی امداد حاصل کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، جسے ساڑھے 32 ارب ڈالر حاصل ہوئے ہیں۔ یمن29 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان، جس نے ستمبر 2025 میں سعودی عرب کے ساتھ ایک اسٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، پونے 14 رب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب، سعودی عرب کے ایک اور بڑے ایشیائی پارٹنر، بھارت کو 39 منصوبوں کے تحت 208 اعشاریہ 59ملین ڈالر ملے ہیں۔
افریقہ کو ریکارڈ پر موجود سعودی امداد میں سے تقریباً 49 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں، جس میں مصر کا حصہ اس براعظم کے کل حصے میں سب سے زیادہ ہے۔صومالیہ کو 168 منصوبوں کے تحت 258 اعشاریہ 18ملین ڈالر ملے ہیں۔ جنگ زدہ سوڈان کوجس کا پاکستان کے ساتھڈیڑھ ارب ڈالر کا اسلحہ کا معاہدہ سعودی اعتراضات کے بعد معطل کر دیا گیا تھا294 منصوبوں کے ذریعے 198ملین ڈالر حاصل ہوئے ہیں۔
چاڈ کو 35 اعشاریہ 91ملین ڈالر، نائجیریا کو 31اعشاریہ 12ملین ڈالر، اور نائجر اور برکینا فاسو کی فوجی قیادت والی حکومتیں شامل ہیں، جن کے ممالک کو بالترتیب 24اعشاریہ 79ملین ڈالر اور 20 اعشاریہ 44… ملین ڈالر حاصل ہوئے ہیں۔