آرٹیکل 370، ریاستی درجہ اور جموں و کشمیر کے جھنڈے کی بحالی کے لیے نیشنل کانفرنس پابند عہد: میر سیف اللہ

کپواڑہ/وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و نگرانی، ثقافت، نوجوانوں کی خدمات اور کھیل میر سیف اللہ نے پیر کے روز آرٹیکل 370 کی بحالی، ریاستی درجہ کی واپسی اور جموں و کشمیر کے جھنڈے کی بحالی کے حوالے سے نیشنل کانفرنس کے عزم کا اعادہ کیا۔
کپواڑہ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے میر سیف اللہ نے کہا کہ آرٹیکل 370، ریاستی درجہ اور جموں و کشمیر کا جھنڈا نیشنل کانفرنس کی ہی دین ہیں اور پارٹی ان کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ان مطالبات کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی جموں و کشمیر کے حقوق اور منفرد شناخت کے تحفظ کے لیے بدستور پابند عہد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں