اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 30واں اجلاس شروع

اجلاس کے ایجنڈے میں رکن ممالک کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور خطے میں رابطوں کے نظام کو مضبوط بنانے سمیت اہم امور شامل ہیں۔ 

November 15, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 30واں اجلاس شروع

اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 30واں اجلاس شروع

پاکستان کی میزبانی میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔ دو روزہ اجلاس کے پہلے روز سیکریٹریز اور رکن ممالک کے فوکل نمائندگان وزرائے خارجہ کے مرکزی اجلاس کی تیاریوں اور ایجنڈے کو حتمی شکل دیں گے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیے کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ کُلاک لِکایا بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کریں گے، تاہم افغان وزیر خارجہ کو اس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

اجلاس کے دوران رکن ممالک کے درمیان علاقائی تجارت بڑھانے، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو عالمی منڈیوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک غیر ملکی وزرائے خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، جبکہ وزیراعظم کی جانب سے مہمان وفود کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں رکن ممالک کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور خطے میں رابطوں کے نظام کو مضبوط بنانے سمیت اہم امور شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں