عباس عراقچی کا اسلام آباد میں ای سی او اجلاس سے خطاب
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی امریکہ سے وطن واپس روانہ
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ خطے کے ملکوں کی سرزمین ایک دوسرے پر حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ اسلام آباد میں ای سی او وزارتی اجلاس سے خطاب میں ایرانی وزیرخارجہ کا کہناتھاکہ امریکا نےجارحیت، دھمکیوں، ٹارگٹ کلنگ، معاشی دباؤ، ناکہ بندی کاراستہ اختیارکیا، امریکی اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کےچارٹرکی کھلی خلاف ورزی ہیں، خلیج فارس،آبنائےہرمزکی صورتحال امریکا، اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کانتیجہ ہے۔
عباس عراقچی کے مطابق ،خطےکےممالک کی سرزمین، فضائی حدود، تنصیبات ایک دوسرےکے خلاف حملوں کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ایران کے دفاعی اقدامات صرف جارحیت کرنے والوں کے اہداف اور فوجی اڈوں کےخلاف ہیں، ایران کےاقدامات کوپڑوسی ممالک کی حکومتوں یاعوام کےخلاف کارروائی نہ سمجھاجائے۔خطےمیں سلامتی کیلئے عدم جارحیت، علاقائی مکالمے پر مبنی مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے، ایران پرپابندیوں نے ایرانی عوام کے اپنے حقوق کے تحفظ کے عزم کو مضبوط کیا ہے، علاقائی توانائی کے تحفظ کےلیےقابل اعتماد، پائیدار نظام تشکیل دیناوقت کی ضرورت ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ تجارت،ٹرانسپورٹ،توانائی ای سی اوتعاون کے3 اہم اسٹریٹجک ستون ہونےچاہئیں،ای سی اوتجارتی معاہدےمیں اصلاحات کیلئے تکنیکی مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم کرتےہیں، ای سی او رکن ممالک نئے اورمؤثر تجارتی معاہدے کےلیے مذاکراتی عمل میں شامل ہوں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عباس عراقچی نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال انسانیت کےلیے شرمناک ہے، غزہ گزشتہ 3 سال سےمکمل نسل کشی کاسامنا کررہا ہے، غزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کےلیےاسرائیلی ناکہ بندی ختم کرائی جائے، اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 10 ہزار فلسطینی قیدیوں کی حالت زارپربھی توجہ دینا ہوگی۔