ایل تھرٹی نائن ایک پرانا ستر کی دہائی کاتربیتی طیارہ ہے، ماہرین
فائل فوٹو
افغان طالبان کی طرف سے لڑاکاطیاروں کی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔ امارت اسلامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک وڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں ایک طیارے کی پرواز دکھائی گئی ہے۔طالبان رجیم نے اسے ملکی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قراردیاہے۔
جاری ہونے والے وڈیومیں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک Aero L-39 Albatros تربیتی طیارہ کابل ایئرپورٹ سے اڑان بھر رہا ہے۔ یہ طیارہ ساٹھ اور ستر کی دہائی کا چیکسلوواکیا ساختہ ہے، جو پہلے افغان فضائیہ کے پاس موجود تھا۔
رپورٹس کے مطابق طویل عرصے سے کابل ائرپورٹ پر پڑا یہ طیارہ روسی اور بھارتی تکنیکی معاونت سے مرمت کر کےقابلِ پرواز بنایا گیا۔
L-39 بنیادی طور پر پائلٹس کی تربیت کے لیے استعمال ہونے والا سب سانک طیارہ ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار تقریباً 750 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس میں محدود حد تک راکٹ یا بم لے جانے کی صلاحیت موجود ہے، مگر یہ جدید لڑاکا طیارہ نہیں۔
سوشل میڈیا پر افغان اکاؤنٹس نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے،تاہم فاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ کسی جدید لڑاکا جہازکے مقابلے میں بہت کمزور ہے۔ کیوں کہL-39 ایک پرانا تربیتی پلیٹ فارم ہے۔ اور اس کی کوئی جنگی افادیت نہیں۔ ایک تربیتی طیارے کی پرواز کو جدید جنگی فضائی صلاحیت کی بحالی سمجھنا درست نہیں۔مؤثر فضائی قوت کے لیے تربیت یافتہ عملہ، مسلسل دیکھ بھال، فنی وسائل اور مکمل دفاعی نظام درکار ہوتا ہے۔
افغانستان کے کچھ لڑاکا طیاروں نے پہلی کامیاب پرواز مکمل کر لی، جو ملکی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
الحمد للہ pic.twitter.com/MO69mROVZR— امارتِ اسلامی اردو (@IEAUrduOfficial) November 15, 2026