سر پر ’ایک بال‘ ہونے پر بھی شہری بال کٹوانے پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

چین میں شہری سر پر ایک بال ہونے پر بھی حجام کے پاس بال کٹوانے پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاؤ چیاؤ نامی حجام کے پاس ایک ایسا گاہک آیا جس کے سر پر صرف ایک بال تھا لیکن اس نے ایک بال والے گاہک کو بھی نظر انداز نہیں کیا بلکہ اسے سر کو باقاعدہ شیمپو سے دھونے، کنڈیشنر لگانے اور مکمل مالش جیسی تمام سہولتیں فراہم کیں۔

چینی حجام کی اس دلچسپ مثال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 45 سالہ شخص جس کے سر پر صرف ایک بال موجود ہے، حجام کی دکان پر کرسی پر بیٹھا ہے جسے حجام انتہائی سنجیدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں اسے مکمل سیلون ٹریٹمنٹ دے رہا ہے جیسے اس کے سامنے گھنے بالوں والا کوئی عام گاہک بیٹھا ہو۔

اس ویڈیو کو سوشل پر بہت پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین حجام کے اس غیر معمولی جذبے پر حیرت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے پیشہ ورانہ انداز کی بھی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں