جی ٹی اے 6 کے پی سی ورژن کی ریلیز، ممکنہ تاریخ سامنے آگئی؟

جی ٹی اے 6 کے پی سی ورژن کی ریلیز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے؟

‘گرینڈ تھیفٹ آٹو 6’  بالآخر آچکی ہے اور کافی حد تک یہ ان تمام توقعات پر پورا اترتی دکھائی دیتی ہے جو لوگوں کو گزشتہ چند سالوں سے تھیں، یہ کھلاڑیوں کے لیے ایک انتہائی پرکشش اور حقیقت سے قریب تر تجربہ فراہم کرتی ہے اور اس کے بصری مناظر شاندار ہیں جبکہ اس میں باریکیوں  پر اتنی توجہ دی گئی ہے کہ کسی اور گیم کے لیے اپنے بجٹ کے اندر رہتے ہوئے اس معیار کی نقل کرنا تقریباً ناممکن ہوگا۔

اس سب کے باوجود گیمرز کا ایک بڑا طبقہ ایسا بھی ہے جو فی الحال اس کھیل سے لطف اندوز نہیں ہو سکتا کیونکہ ‘جی ٹی اے6’ اس وقت صرف ایکس باکس  اور پلے اسٹیشن  پر دستیاب ہے پی سی  پر اس کا آنا یقینی ہے لیکن راک اسٹار  نے اب تک اس حوالے سے اپنے منصوبوں کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

اب ایک نئی اطلاع سامنے آئی ہے جو ان لوگوں کے لیے بہت اچھی خبر ہے جو جلد ہی اس گیم کو پی سی پر کھیلنے کے خواہشمند تھے۔

یہ پڑھیں:

ریڈٹ  پر ایک صارف نے ‘گیمز بیٹ’  کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ راک اسٹار، ‘جی ٹی اے 6’ کا پی سی ورژن 2027 کے پہلے تین مہینوں میں جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے یہ ان اندازوں سے کہیں زیادہ جلد ہے جو صنعت کے بہت سے ماہرین لگا رہے تھے اگرچہ ‘جی ٹی اے 5’ کا پی سی ورژن بھی کئی بار ملتوی کیا گیا تھا، اس لیے اگر ایسا دوبارہ ہو جائے تو حیران نہ ہوں۔

اس پوسٹ کے نیچے صارفین نے پی سی ریلیز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انہیں اس بات پر کافی شک ہے کہ آیا راک اسٹار اتنی جلدی ایسا کر پائے گا یا نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں