ویڈیو: خاتون چند سیکنڈز میں 27 کروڑ 76 لاکھ روپے سے محروم

لندن میں اماراتی بزنس ویمن چند سیکنڈز میں 27 کروڑ 76 روپے سے زائد رقم سے محروم ہوگئی۔

لندن میں اماراتی کاسمیٹک ڈاکٹر اور کاروباری خاتون ڈاکٹر سعاد لطفی کے گھر کے باہر محض 10 سیکنڈ میں کی گئی ڈکیتی کے دوران دو چور قیمتی ہینڈ بیگز، زیورات اور مہنگی گھڑیاں لے اڑے، ان اشیا کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 1 ملین ڈالر (3.67 ملین درہم) لگایا گیا ہے۔

واردات اس وقت پیش آئی جب ڈاکٹر سعاد لطفی اپنی رہائش گاہ سے باہر نکل رہی تھیں، ملزمان میں سے ایک نے مبینہ طور پر ان کی توجہ ہٹائی جبکہ اس کے ساتھی نے گاڑی کا دروازہ کھول کر وہ بیگ نکال لیا جس میں قیمتی سامان موجود تھا، اس کے بعد دونوں وہاں سے فرار ہو گئے جبکہ واردات محض 10 سیکنڈ میں انجام دی گئی۔

ڈاکٹر لطفی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی یہ ڈکیتی ایک سوچی سمجھی کارروائی معلوم ہوتی ہے، دونوں چوروں نے انتہائی پھرتی سے کام لیا اور انہیں سنبھلنے یا ردعمل ظاہر کرنے کا موقع ہی نہیں دیا پھر بیگ لے کر فرار ہو گئے۔

ڈاکٹر لطفی نے ‘گلف نیوز’ کو بتایا کہ چوری ہونے والے سامان میں ‘ہرمیس’  کے مہنگے ہینڈ بیگز، ‘کارٹیئر’  اور ‘وان کلیف اینڈ آرپلز’  کے زیورات، اور ‘کارٹیئر پینتھر اجوری’  نامی گھڑی شامل تھی جبکہ ان تمام اشیاء کی کل مالیت تقریباً 1 ملین ڈالر ہے۔

ڈکیتی کی رفتار اور اس میں نظر آنے والی منصوبہ بندی سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ملزمان نے پہلے سے ڈاکٹر لطفی کی نگرانی کر کے انہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا تھا یا پھر انہوں نے موقع ملتے ہی فوراً کارروائی کر ڈالی؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں