ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے صدارتی فیصلے پر دستخط کردیے۔
سرکاری گزٹ کے مطابق صدر اردوان کی منظوری کے بعد ترکیہ کی جانب سے معاہدے کی توثیق کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
اس سے قبل رواں ماہ کے اوائل میں ترکیہ کی پارلیمنٹ نے اس معاہدے کی توثیق کی تھی۔
ترکیہ کی پارلیمنٹ نے 5 نومبر کو معاہدے کی توثیق کی تھی جس کے بعد انقرہ کے لیے حوثی جنگجوؤں کے سعودی عرب پر حملوں کے تناظر میں ریاض کے لیے فوجی مدد فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے نے رواں سال اگست میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کی نوعیت دفاعی ہے جس کے تحت تینوں ممالک نے کیا تھا۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تمام ملکوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
اس اتحاد کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم کا میں شروع ہو رہا ہے جس میں سعودی عرب اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان جاری کشیدگی سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
ترکیہ کی حکمران جماعت کے ایک رکنِ پارلیمنٹ نے گزشتہ ماہ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا تھا کہ ترکیہ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کی اجازت دینے کے لیے ایک قراردار بھی پارلیمنٹ میں پیش کرے گا۔
واضح رہے کہ ترکیہ کے پاس نیٹو کی دوسری بڑی فوج ہے جب کہ سعودی عرب اسلام کے مقدس ترین مقامات کا مرکز ہونے کے ساتھ دنیا کے بڑے تریل برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ دوسری جانب پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔