English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکمران جماعت میں بھی تقسیم چوہدری نثار کی قیادت میں ن لیگ کا نیا دھڑا بننے کا امکان

مسلم لیگ ن میں اندرون خانہ مریم نواز کی جانب سے پارٹی فیصلے اور آئندہ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے باعث اختلافات پڑگئے
شہباز شریف، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، راجہ ظفر الحق، احسن اقبال، خواجہ آصف کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار
کراچی(نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی موئومنٹ کے بعد مسلم لیگ ن کی بھی تقسیم کی تیاری شروع چوہدری نثار کی قیادت میں نیا دھڑا سامنے آ نے کا امکان ہے اعلان اگلے ماہ کے اوائل تک متوقع ہے انتہائی با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کی طرف سے پارٹی کے فیصلوں اور آئندہ عام انتخابات کے ٹکت کے تقسیم کی ذمہ داری مر یم نواز کو سونپے جا نے کے اندرون خانہ اعلانات کے بعد مسلم لیگ ن میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور اس سلسلے میں میاں شہباز شریف، قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،اور سینئر رہنما را جہ ظفر الحق ،احسن اقبال اور خواجہ آصف نے اپنے تحفظات کا اظہار کر تے ہو ئے اس فیصلے کی مخالفت کر دی ہے جبکہ سابق وزیر داخلہ چو ہدری نثار علی خان نے بھی اس فیصلے کو یکسر مسترد کر تے ہو ئے پارٹی کی ہا ئی کمان کو اس بات کا عندیہ دے دیا ہے کہ و ہ مریم نواز کے زیر اثر کام نہیں کریں گے اور اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا فوری اجلاس طلب کر کے مر یم نواز کو اختیارات سونپے جا نے کے حوالے سے وضاحت کرے مگر ان کے اس مطالبے کے باوجود ن لیگ کی قیادت نے کئی روز گزر جا نے کے باوجود اب تک کوئی اجلاس طلب نہیں کیا اور اس سلسلے میں نواز شریف بدستور اپنے فیصلے پر ڈٹے ہو ئے ہیں۔ چوہدری نثار علی خان جو کہ اس فیصلے کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں نے بڑے پیمانے پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں سے رابطے شروع کر دئے ہیں۔ذرائع نے دعوی کیاکہ چو ہدری نثار علی خان جو کہ پہلے ہی اختلافات کے سبب ن لیگ سے کنارہ کشی اختیار کر چکے تھے ایک بار پھر سیاست میں اچانک متحرک ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز بھی اپنے حلقہ کا دورہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے