English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم کیو ایم میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ میں پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں ہے مولا بخش چانڈیو

ایم کیو ایم والے ایک دوسرے کے راز فاش کرتے ہیں پھر روتے ہیں
فاروق ستار جس انداز سے بولتے ہیں اس انداز میں سوچتے نہیں ہیں
جو انسانوں کو بے سکون کرتے تھے آج خود بے سکون ہوگئے ہیں
یہ لوگ اردو بولنے والوں کو اپنا غلام سمجھ رہے تھے، میڈیا سے گفتگو
حیدرآباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما ایک دوسرے کے روز فاش کرتے ہیں پھر رات کو روتے ہیں۔ ان کا رونا ان کے کی غلطیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں ڈاکٹر فارق ستار کیا ہوگیا ہے۔6,6باراستعفے دیتے ہیں اور پھر واپس لے لیتے ہیں۔ فارو ق ستار جس انداز سے بولتے ہیں اس انداز سے سوچتے نہیں ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایم کیو ایم میں ہونیوالی ٹوٹ پھوٹمیں پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں ہم کسی بھی سیاسی صورتحال سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے‘ ایم کیو ایم والے خود بتائیں کہ وہ کون ہے جو انہیں لڑارہا ہے۔ ڈاکٹر فارق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹانا ایم کیو ایم کا اندرونی معاملہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدر آباد کے بانی مسائل کے ذمہ دار یہی ہیں جو برسوں سے وہاں قابض ہیں۔ آپ انسانوں کو بے سکون کرتے تھے آج خود بے سکون ہوگئے۔ ان خا حال آج سب دیکھ رہے ہیں۔ ایک دوسرے کے بخئے ادھیڑتے ہیں۔ راز فاش کرتے ہیں اور پھر رات کو روتے ہیں۔ جس طرح کراچی کے لوگوں نے ان پر اعتماد کیا وہ اس پر پورے نہیں اترے‘ وہ اردوبولنے والوں کو غلام سمجھ رہے ہیں۔اب کراچی کے عوام کو بھی فیصلہ کرلینا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے