English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹرا پارٹی الیکشن: فاروق ستار نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

القمر

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے انٹرا پارٹی الیکشن سے قبل ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ویڈیو پیغام میں فاروق ستار کا کہناہے کہ پارٹی شدید بحران کاشکارہے،انٹرا پارٹی الیکشن ہی بحران کا واحد حل ہے ،آج کا الیکشن پارٹی کو بحران سے بچائے گا ۔
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انٹراپارٹی ووٹنگ میں حصہ لیں ،کارکن اپنے ووٹ سے رابطہ کمیٹی اورسی ای سی کومنتخب کریں۔
فاروق ستار نے کہا کہ 23اگست کی طرح آج دوبارہ پارٹی کوبچانے کاوقت آگیا،ان کا کہناتھا کہ میرا 35سالہ سیاسی کردارسب کے سامنے ہے ،میرا یقین کریں آپ کو مایوس نہیں کروں گا،عام انتخابات میں بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے