لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کو ہنسانے والے مزاحیہ اداکار منا لاہور کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد لاہور میں ادا کی گئی۔ معروف اداکار زندگی کے آخری وقتوں میں بھی بیماری سے لڑتے رہے‘ تاہم کوئی ان کی داد رسی کیلئے نہیں آیا۔ ماضی کے مقبول ڈرامے عینک والا جن میں زکوٹا کے کردار سے شہرت پانیوالے اداکار منا لاہور نماز جنازہ کے بعدمقامی قبرستان میں سپرد کردیئے گئے۔ اہل خانہ کے مطابق مطلوب الرحمن چار سال بیماری سے اکیلے لڑے کوئی مدد کیلئے نہیں ایا۔ مرحوم کی نمازجنازہ ظہر کی نماز کے بعد لاہور میں ادا کی گئی۔ مرحوم مطلوب الرحمن نے پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں اور بیوہ چھوڑے ہیں۔ مطلوب الرحمن کے بیٹے کاکہنا ہے کہ مرنے سے پہلے کوئی فنکار بھی ابو سے ملنے نہیں ایا تھا مرنے کے بعد اب سب کہتے ہیں کہ زکوٹا بھلا آدمی تھا۔ وہ الحمرا میں کام کرکے ادویات کے پیسے اکٹھے کرتے تھے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط
