English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عائشہ عمر کی نیو یارک فیشن ویک میں شرکت کے چرچے

نیویارک(نیٹ نیوز) پاکستانی ماڈل اور اداکارہ عائشہ عمر کی نیویارک فیش ویک میں شرکت کے چرچے، عائشہ عمر پہلی پاکستانی ماڈل ہیں جنہوں نے نیویارک فیشن شو میں شرکت کی ہے۔ عائشہ نیویارک میں ہالی وڈ کی ٹاپ ماڈلز جن میں جی جی ہدید بھی شامل ہیں کے ساتھ دیکھی گئی ہیں۔ عائشہ پہلی پاکستانی ماڈل ہیں جن کو نیویارک فیشن ویک میں دعوت دی گئی ہے۔ عائشہ عمر نے نیویارک سے انسٹاگرام پر اپنی متعدد تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ بلبلے ڈرامہ سے شہر حاصل کرنیوالی عائشہ عمر نے بتایا کہ فیشن ویک میں شرکت کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان کو ایسے فیشن شوز سے نئی مارکیٹ میں اپنی پراڈکٹس لانچ کرنے میں مدد ملے گی اور ملک کا بہتر تاثربیرون ملک جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے