
شام میں جاری ظلم دیکھ کر میرا دل ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا، ماورا حسین، فوٹوفائل
کراچی: شامی فوج کی جانب سے نہتے اور بے گناہ شہریوں پر کی جانے والی بمباری نے پوری دنیا کو لرزا کر رکھ دیا ہے، معصوم بچوں کی لاشوں کو دیکھ کر پاکستانی فنکار بھی تڑپ اٹھے ہیں اور شام میں جاری قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرق میں قائم شہر غوطہ میں شامی اور روسی افواج کی بمباری میں ایک ہفتے کے دوران تقریباً 500 سے زیادہ بے گناہ شہری مارے جاچکے ہیں جن میں 120 بچے بھی شامل ہیں۔ پوری دنیا کا میڈیا معصوم و بے گناہ بچوں کی لاشوں پر چیخ اٹھا ہے۔ بے گناہ لوگوں کے قتل عام کو بند کرنے اور خانہ جنگی روکنےکیلئے پاکستانی فنکار بھی میدان میں آگئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شامی فوج کی بمباری درجنوں شہری جاں بحق
نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شام میں ہونےوالے ظلم پر عالمی برادری کی بےحسی پر افسوس کا اظہار کیا۔
Apathy it is. https://t.co/icCA3IftFi
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 25, 2018
فلم ’’ورنہ‘‘میں اداکارہ ماہرہ خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرنے والے نامور گلوکار اور اداکار ہارون شاہد نے شام میں جاری بے رحمانہ قتل کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’میں نے شام میں ہونےوالے قتل عام کی تصاویر دیکھیں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں شام کے بے گناہ لوگوں کے درد کو بیان کرنے کیلئے، شام میں امن کیلئے دعاگو۔‘‘
Just saw some horrific pictures from the genocide in #Syria Can’t even begin to imagine the pain and suffering the Syrian people are going through. Praying for peace in Syria.
— Haroon Shahid (@HaroonsMusic) February 25, 2018
ماورا حسین نے شامی فوج کے ظلم کا شکار ہونے والی پھول سی ننھی بچی کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئےنہایت افسوس کا اظہار کیا اور ان لوگوں کیلئے دعا کی درخواست کی جو شامی فوج کے ظلم کا شکار ہیں یا بمباری میں ہلاک ہوچکے ہیں، انہوں نے لکھا اتنا ظلم دیکھ کر میرا دل ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا ہے۔
گلوکارہ عینی خالد نے لکھا شام کیلئے میرا دل بہت دکھی ہے۔
My heart aches for Syria!
— Annie Khalid (@annie_khalid) February 25, 2018
شام میں ہونے والی تازہ بمباری پر اداکارہ ارمینا خان نے لکھا شام میں ہونے والے حالیہ واقعات بہت پریشان کن ہیں اور یہ خانہ جنگی بہت بدتر ہے۔ انہوں نے لکھا خدا معصوموں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔
“Open season” on #Syria currently. The events are just too, too disturbing. Latest is that the war is about to get much, much worse and bigger. ?? May God keep the innocent in HIS protection.
— Armeena Khan (@ArmeenaRK) February 25, 2018
