English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بی جے پی رہنما نے سری دیوی کی موت کو قتل قرار دیدیا

 سری دیوی 24 فروری کو دبئی میں انتقال کرگئی تھیں۔ فوٹو: فائل

سری دیوی 24 فروری کو دبئی میں انتقال کرگئی تھیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرامنین سوامی نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ ان کو قتل کیا گیا۔ 

بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے انتقال سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں، ہفتہ 24 فروری کی رات یہ خبر سامنے آئی کہ سری دیوی دبئی میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئیں مگر اداکارہ کی فرانزک رپورٹ نے اس خبر کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ موت ہوٹل کے باتھ روم میں پانی کے ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سری دیوی کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما سبرامنین سوامی نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا کہ سری دیوی کا قتل کیا گیا جب کہ انہوں نے انڈرورلڈ ڈان  داؤد ابراہیم کو اداکاراؤں کے ساتھ غیر قانونی تعلقات کی وجہ سے مورود الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں پر مجھے حیرت ہورہی ہے کیوں کہ سری دیوی  کبھی بھی اس مقدار میں شراب نہیں پیتی تھیں  تو پھر وہ کیسے ان کے وجود میں داخل ہوگئی، کیا انہیں زبردستی شراب پلائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے