English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اولڈ سٹی ایریا ٗ تالا توڑ گروپ کے 12افغان کارندے گرفتار ٗ مال مسروقہ برآمد

ملزمان کی تعداد 40سے زائد ٗ کچرا چننے کی آڑ میں ریکی کرنے کے بعد دکانوں کے تالے تو ڑ کر لوٹ مار کی جاتی تھی
گروہ کے کارندوں نے لی مارکیٹ ٗ گارڈن ٗ موبائل مارکیٹ ٗ سیلانی ویلفیئر کے دفتر اور دیگر جگہوں میں وارداتیں کیں ٗ ایس ایس پی سٹی
کراچی( کرائم رپورٹر) اولڈ سٹی ایریا میں نقب زنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 12 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق افغان گروپ سے ہے۔ گروہ میں40 کارندے شامل ہیں۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں درجنوں دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اولڈ سٹی ڈویژن پولیس کی جانب سے منعقد کی جانیوالی پریس کانفرنس میں ایس پی سٹی شہلا قریشی نے بتایا کہ اولڈ سٹی ایریا سمیت صدر اور دیگر علاقوں میں کئی ماہ سے جاری نقب زنی کی وارداتیں پولیس کیلئے درد سر بنی ہوئی تھیں۔ لہٰذا سٹی ڈویژ ن پولیس نے متعدد وارداتوں کے بعد ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت حاصل کرتے ہوئے12 ملزمان بسم اللہ عرف چائنہ‘ جمعہ خان‘ نور محمد عرف نورک‘ دل محمد عرف گڈو‘ ابراہیم عرف مائل کشسپیر‘ نجیب خان عرف حاجی‘ سمندر خان عرف شاہد‘ عبدالباری عرف صدیق‘ یونس عرف گل ‘محب اللہ اور زمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کا گروہ افغان باشندوں پر مشتمل ہے اور گروہ میں مجموعی طور پر40 سے زائد کارندے ہیں جو کہ پورے شہر میں صرف دکانوں کے تالے توڑنے اور کاٹنے کے بعد وارداتیں کرتے ہیں جبکہ ملزمان پہلے کچراچننے کی آڑ میں دکانوں کی ریکی کرتے ہیں اور پھر وارداتیں کی جاتی ہیں چند روز قبل انہوں نے نبی بخش میں واقع لاکھانی آٹوز میں نقب زنی کی جس میں انہوں نے گارڈ کو گولی مار کر زخمی بھی کیا تھا۔ ملزمان نے النور جیولرز ‘لی مارکیٹ ‘ گارڈن موبائل مارکیٹ‘ سیلانی ویلفیئر کے دفتر‘ شہاب الدین مارکیٹ‘ سولجر بازار‘ کلاکوٹ اور چاکیواڑہ میں درجنوں وارداتیں کیں۔ ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے تالا کاٹنے اور توڑنے کے اوزار سمیت ایک پستول‘ ایک ریپیٹر اور ایک لاکھ20ہزار روپے کے ساتھ دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے جبکہ8ملزمان کے خلاف تھانہ گارڈن اور4ملزمان کیخلاف تھانہ نبی بخش میں الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے