English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، جنرل قمر جاوید باجوہ 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

القمر

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں گورنر دمام شہزادہ سعود بن نائف السعود نے ان کا استقبال کیا۔

اعلامیے میں کہا گہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر دفاع خرم دستگیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اعلامیے میں بتاتا گیا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی فوجی مشق ’گلف شیلڈ 1‘ کی تقریب میں شریک ہوں گے جس میں 24 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم اور آرمی چیف سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب میں دیگر عالمی رہنماوں سے بھی ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے