ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حسین نواز نے پاکستان واپس آنے کی اجازت طلب کرلی، نواز شریف نے منع کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حسین نواز نے پاکستان واپس آنے کی اجازت طلب کرلی، والد نے منع کر دیا، کالم نگار سہیل وڑائچ کا دعویٰ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنے صاحبزادے کو ہدایت کی ہے کہ وہ لندن میں رہ کر خاندان کی کفالت کی ذمے داری نبھائیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور کالم نگار سہیل وڑائچ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں۔لندن میں مقیم حسین نواز نے اپنے والد نواز شریف سے اجازت طلب کی ہے کہ انہیں پاکستان واپس آنے دیا جائے۔ تاہم نواز شریف نے اپنے صاحبزادے حسین نواز کو پاکستان آنے سے منع کیا ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر حسین نواز پاکستان واپس آیا تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔حسین نواز کی گرفتاری سے ان کے اور مریم کے دکھوں میں مزید اضافہ ہی ہوگا۔جبکہ حسین نواز کی گرفتاری سے شریف خاندان مالی طور پر مشکلات کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔ حسین نواز کی گرفتاری کی صورت میں شریف خاندان کے افراد کی کفالت کی ذمے داری کیلئے کوئی نہیں ہوگا۔ اس لیے نواز شریف نے اپنے صاحبزادے کو ہدایت کی ہے کہ وہ لندن میں رہ کر اپنے والد اور بہن کے کیسز پر نظر رکھیں، وکلا سے روابط رکھیں، جبکہ خاندان کی کفالت کی ذمے داری بھی نبھائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں