English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فہد مصطفیٰ سے شادی کرنا چاہتی ہوں‘مہوش حیات

القمر

ہمایوں سعید بوائے فرینڈ کے طور پر اچھا آپشن ہیں، اداکارہ کا ہچکچاتے ہوئے جواب
بلاول بھٹوسے شادی کرانے کے خواہش مند ہیں بیگم نوازش علی کے سوال پر مہوش حیات ہنس پڑیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مہوش حیات نے جب سے ایوارڈذ لینا شروع کیے ہیں تو اس پر تنقید و تحسین کی ریشو بھی زیادہ ہو گئی ہے۔تاہم حال ہی میں اس نے ایک انٹرویو دیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر تو کافی چرچے ہو رہے ہیں۔پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ویسے تو اپنے کیریئر میں ایک کے بعد ایک بڑے پروجیکٹ کا حصہ بن کر کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔تاہم آج کل وہ اپنے انٹرویوز اور بیانات کی وجہ سے خبروں میں جگہ بنا رہی ہیں۔مہوش حیات حال ہی میں اداکار علی سلیم کی ویب سیریز ‘بیگم از بیک’ کا حصہ بنیں۔اس دوران علی سلیم نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ وہ انڈسٹری کے کچھ بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں لیکن اگر انہیں ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کے درمیان شوہر اور بوائے فرینڈ کا انتخاب کرنے کا موقع ملے تو وہ کسے کیا بنائیں گی؟اس پر اداکارہ نے پہلے تو ہچکچاتے ہوئے کہا کہ انہیں دونوں ہی اداکار پسند ہیں اور ان کے بیحد اچھے دوست بھی ہیں۔لیکن پھر مہوش حیات نے کہا کہ وہ فہد مصطفیٰ سے شادی کرنا چاہیں گی جبکہ ہمایوں سعید بوائے فرینڈ کے روپ میں ٹھیک رہیں گے۔شو کے دوران بیگم نوازش علی نے یہ بھی کہا کہ وہ مہوش حیات کی شادی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کرانے کے خواہش مند ہیں جس پر مہوش حیات ہنس پڑیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے