ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت وزیرخارجہ ایس جے شنکر کا ہنگامی دورہ، بھارت کی ایک اور بڑی سفارتی کوشش کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑگیا

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا اجلاس رکوانے کی ساری بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں اور بھارتی وزیرخارجہ 4 گھنٹے کی ناکام کوششوں کے بعد واپس چلے گئے۔

دوسری جانب یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویش ناک قرار دیا۔ انسانی حقوق کمیٹی کی چئیرپرسن ماریہ ایرینا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت خراب ہے جبکہ اجلاس کے شرکاء نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور دفعہ 35 اے ختم کرنے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لے۔

ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوراً ہٹایا جائے، مودی انتظامیہ کا رویہ قابل مذمت ہے، بھارت کو مذاکرات فوری شروع کرنا چاہئیں۔  اراکین نے کہا کہ یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر فوری رد عمل ظاہر کریں۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا اجلاس رکوانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں