ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے الیکٹرک کو بجلی تقسیم کرنے کا لائسنس دیا ہوا ہے، بندے مارنے کا نہیں۔ کس کا بڑا بیان آگیا

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر نیپرا کی تحقیقات ابھی جاری ہیں جس کی رپورٹ قائمہ کمیٹی اور پارلیمنٹ میں بھی پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی پیدوار ترسیل اور تقسیم کے شعبوں میں 80 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، نئی قابل تجدید توانائی پالیسی کا مسودہ وزیر اعظم کو بھیج دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج درآمدات میں کمی لانا ہے، اگر غیر دستاویزی شعبے کو بھی شامل کر لیا جائے تو پاکستان کی معیشت کا حجم 600 ارب ڈالر ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں میں کرنٹ لگنے کے باعث 25 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اسی وجہ سے شہر کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے خلاف کئی مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے کے الیکٹرک کی ناہلی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لیا تھا اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں