English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منی لانڈرنگ کیس اداکارہ صوفیہ مرزا نے تمام الزامات مسترد کر دیئے

القمر

یہ تمام خبریں اور افواہیں میرے سابق شوہر نے پھیلائی ہیںجو اس وقت ناروے میں موجود ہے
مجھے بدنام کر کے بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر اثاثوں پہ قبضہ کرنا چاہتا ہے‘خوش بخت عرف صوفیہ مرزا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں ملوث اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنے اوپر عائد کیے جانے والے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا ہے کہ یہ تمام خبریں اور افواہیں ان کے سابق شوہر نے پھیلائی ہیں جو اس وقت ناروے میں موجود ہے۔ میرے خلاف پھیلائی جانے والی تمام جھوٹی خبریں میرے سابق شوہر نے جان بوجھ کر پھیلائیں تاکہ میرے بچوں کے اخراجات اور نان و نفقہ سے متعلق کیس اْس کی حمایت میں چلا جائے۔ اور انکا سابق شوہر انہیں بدنام کر کے بچوں کو اپنی تحریل میں لے کر اثاثوں پہ قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہی نیب نے اور نہ ہی ایف آئی اے نے ان الزامات کے حوالے سے ان سے کوئی پوچھ گچھ کی ہے۔خیال رہے کہ ایان علی کے بعد ایک اور ماڈل گرل صوفیا مرزا منظر عام پر آگئی ہیں جنہیں منی لانڈرنگ میں ملوث قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل صوفیا مرزا کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔ قومی احتساب بیورو نے لااہور کی رہائشی ماڈل صوفیا مرزا پر اغوا برائے تاوان ، منی لانڈرنگ اور دیگر فراڈز میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے تھے۔نیب کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو بھیجی جانے والی درخواست میں خوش بخت عرف صوفیا مرزا کو ملزم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ صوفیہ مرزا منی لونڈرنگ میں ملوث ہیں۔ نیب پہلے ہی اس معاملے پر نوٹس لے چکا ہے تاہم آیف آئی اے بھی اس ضمن میں فوری طور پر کارروائی کرے۔ نیب کی جانب سے ایف آئی اے کو بھیجی جانے والی درخواست میں واضح طور پر اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے