English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی اوراماراتی وزرائے خارجہ کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں

القمر

سعودی سفارت خانے کے مطابق عادل الجبیر دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ وزیر مملکت برائے خارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوگی۔

سعودی سفارت خانے کا بتانا ہےکہ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شيخ عبداللہ بن زاید النہیان بھی سعودی وزیر مملکت کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے، دونوں وزراء کا دورہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے تناظر میں ہے۔

واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ایک ہفتے میں تین مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم نے ولی عہد کو مقبوضہ وادی کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے