English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکار عابد علی کی نماز جنازہ آج بحریہ ٹائون میں ادا کی جائے گی

القمر

کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار عابد علی کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد عائشہ بحریہ ٹائون کراچی میں ادا کی جائے گی۔ 67 سالہ عابد علی گزشتہ دو ماہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، منگل کی شب ڈاکٹرز نے ان کی ’’کلینکل ڈیتھ‘‘ کا اعلان کیا تھا تاہم لواحقین کے اصرار پر انہیں دو روز مزید وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ مرحوم عابد علی کا یرقان بگڑ گیا تھا اور وہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے، عابد علی 29 مارچ 1952 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، صدر پاکستان نے 1985ء میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے