English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلم لیگ (ن) مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت کرے گی یا نہیں، محمد زبیر نے بتا دیا

القمر

نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ میں جس طرح توڑ پھوڑ کا آغاز کیاگیا تھا اور الیکشن تک تو زبر دست حملے کئے گئے تھے ،ہم سمجھے تھے کہ الیکشن کے بعد ہم کو کچھ سکون ملے گا لیکن اس وقت بھی اتنا پریشر ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی رکن بچ سکاہے جس پر وفاداری تبدیل کرنے کیلئے دباؤ نہ ڈالا گیا ہو؟۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کو اس لئے اندر رکھا ہواہے کہ ان پر دباؤ ڈال کر توڑا جاسکے اور نواز شریف کے خلاف استعمال کیا جاسکے ،رانا ثناءاللہ کو جس طرح گرفتار کیا گیا اور آ ج تک ان کیخلاف ثبوت نہیں دیئے جاسکے تو اس کو پولیٹیکل انجینئرنگ کے سوا کیا کہتے ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بعد ہم نواز شریف سے مشاور ت کریں گے،پارٹی مشاورت کرے گی اور پھر اپناحتمی فیصلہ دیگی ۔

install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے