لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن عدالت میں اداکار علی ظفر، میشا شفیع کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ میشا شفیع کے وکلا کو علی ظفر کے بیان پر جرح کے لیے طلب کر لیا گیا۔ علی ظفر نے میڈیا کو بتایا کہ میں جرح کے لیے بیرون ملک سے آیا، میشا شفیع کے وکیل نے بتایا کہ میں نے علی ظفر کو صبح ہی منع کر دیا تھا کہ آپ نہ آئیں۔ عدالت میں علی ظفر غصہ میں آگئے ان کا کہنا تھا کہ پھر تاریخ پر تاریخ دی جارہی ہے میرے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، مگر عدالت نے پھر 19 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- شادی میں دلہن کی جگہ ’کتے‘ نے انٹری دے دی، ویڈیو وائرل
- قانون طاقتور کی خواہش کا غلام نہ ہو، جسٹس جمال مندوخیل کا الوداعی خطاب
- نیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران جنگ دوبارہ شروع کرنے کا دباؤ
- شالیمار ایکسپریس کے انجن میں خواجہ سراؤں کے سفر کی ویڈیو وائرل ہونے پر عملہ گرفتار
- نئے صوبوں کا قیام عوامی مرضی اور اتفاق رائے سے مشروط ہے، رانا ثنا اللہ
