English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیٹے کے تشدد سے مقامی لوک گلوکار اکرام اللہ خان ہلاک

القمر

پنجاب کے شہر میانوالی میں بیٹے کے ہاتھوں تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہونے والے مقامی لوک گلوکار اکرام اللہ ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز  کے مطابق 8 روز قبل گلوکار اکرام اللہ کو گھریلو جھگڑے کے باعث بیٹے نے قینچی مار کرشدید زخمی کردیا تھا جس کے باعث  اکرام اللہ کے سینے، گردن اور سر پر زخم آئے اور انہیں فوراً اسپتال منتقل کیاگیا۔ بعدازاں اکرام اللہ کو راولپنڈی کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گلوکار اکرام اللہ 8 روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےراولپنڈی اسپتال میں دم توڑ گئے، اکرام اللہ گلوکار کے ساتھ اسکول ٹیچر بھی تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے