English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یو اے ای کو شکریہ کیوں کہا؟ مہوش حیات پر شدید تنقید

القمر

اداکارہ کو سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کو شکریہ کہنا مہنگا پڑ گیا
یو ایس اوپن ایونٹ میں شرکت پر مہوش حیات نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا تھا
بس مہوش حیات کا یہ ہی ٹوئٹ کرنا تھا کہ سوشل میڈیا پر تنقیدنے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا
یو اے ای (مانیٹرنگ ڈیسک)نامور اداکارہ مہوش حیات کو سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کو شکریہ کہنا مہنگا پڑ گیا۔ یو ایس اوپن ایونٹ میں شرکت پر مہوش حیات نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا تھا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ مہوش حیات نے ہفتہ کے روز متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ متحدہ عرب امارات کا شکریہ جس نے مجھے یو ایس اوپن ٹینس کا فائنل دیکھنے کے لیے دعوت دی۔مہوش حیات کا مزید لکھنا تھا کہ فائنل میں رافیل نڈال کو سنسنی خیز مقابلے میں جیتتا دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، آپ کی وی آئی پی مہمان نوازی اور دلچسپ لوگوں سے ملاقات کا موقع فراہم کرنے کے لیے بھی بے حدشکر گذار ہوں۔بس مہوش حیات کا یہ ہی ٹوئٹ کرنا تھا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان اٹھ گیا اور لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک صارف نے کہا کہ یہ انٹرنیٹ پر سب سے بری چیز ہے، تو کچھ نے مہوش حیات کے ملبوسات پر تنقید کی۔ تنقید حد سے بڑھی تو مہوش حیات نے بھی ایک صارف کو جواب دینا مناسب سمجھا اور لکھا کہ کسی کی شخصیت کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایسے جملے کہنا اچھی بات نہیں، ہم سب یہاں پیار اور محبت کیلئے ہیں۔ کسی کو اپنے نظریئے سے جانچنا درست نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے