English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صوفیا مرزا پر منی لانڈرنگ کا الزام، 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

القمر

ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انسپکٹر اور سب انسپکٹر ایف آئی اے کمیٹی میں شامل ہیں
منی لانڈرنگ کیس میں کمیٹی کو جلد تحقیقات کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ‘ذرائع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ صوفیا مرزا پر منی لانڈرنگ کے الزام کے کیس میں ایف آئی اے نے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کے بعد اداکارہ صوفیا مرزا پر بھی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ایف آئی اے نے صوفیا مرزا کیس میں 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انسپکٹر اور سب انسپکٹر ایف آئی اے کمیٹی میں شامل ہیں۔منی لانڈرنگ کیس میں کمیٹی کو جلد تحقیقات کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کو نیب کا اداکارہ صوفیا مرزا کے خلاف تحقیقات کے لیے خط موصول ہوا تھا۔درخواست میں بتایا گیا کہ صوفیا مرزا اسپیشل کلائنٹس کو لڑکیاں سپلائی کرتی ہے، صوفیا ماڈل ایان علی کی قریبی دوست ہونے اور اسے انڈسٹری میں متعارف کرانے کا دعوی بھی کرتی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے صوفیا مرزا پر اغوا برائے تاوان، منی لانڈرنگ اور دیگر فراڈز میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے تھے۔درخواست میں بتایا گیا کہ صوفیا مرزا اسپیشل کلائنٹس کو لڑکیاں سپلائی کرتی ہے، صوفیا ماڈل ایان علی کی قریبی دوست ہونے اور اسے انڈسٹری میں متعارف کرانے کا دعوی بھی کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایان گرفتاری سے قبل شوبزکی معروف اداکاراؤں سے رابطے میں تھیں، جلد منی لانڈرنگ کے حوالے سے مزید اداکاراؤں کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے