کراچی: بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ کی پاکستانی گلوکار فرحان سعید کا گانا چرانے کے باوجود ڈھٹائی برقرار ہے، سلیم مرچنٹ کا کہنا ہے کہ یہ محض اتفاق ہے کہ میرا گیت آپ کے گیت کی طرح ہے۔
فرحان سعید نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی گلوکار کا حقیقی چہرہ دکھاتے ہوئے کہا کہ مجھے سلیم مرچنٹ کا گانا ’ہاریاہ‘ بھیجا گیا جو کہ مکمل طور پر میرے گانے ’رائیاں‘ کی کاپی ہے۔
Someone just sent me @salim_merchant song HAREYA, which is a total copy of my song ROIYAAN. I wonder they have the audacity to call themselves artists when they steal someone’s work. Karna hi hai to pooch ke kuro aur ager poochna nahin hai to at least acha to kuro!#stopstealing
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) September 14, 2019
فرحان سعید نے یہ بھی کہا کہ میں حیران ہوں کہ یہ لوگ دوسرے کی محنت اور کام کو چرا کر خود کو فنکار کہتے ہیں، اگر میرے گانوں کی طرح گانے بنانے ہیں تو پوچھ کر بنائیں اور اگر پوچھنا نہیں ہے کہ کم از کم اچھا تو بنائیں۔
Farhan I just heard your song. It’s a mere coincidence that the chorus of Haareya is like your song. To be honest I’ve never heard it before. It happens many a times when notes have a natural progression from each other. @Sulaiman I have a track record of never plagiarising.
— salim merchant (@salim_merchant) September 14, 2019
دوسری جانب فرحان سعید کی ٹویٹ پر معذرت کرنے کے بجائے سلیم مرچنٹ ’میں نہ مانوں‘ کی ضد پر اڑے رہے اور کہا کہ میں نے ابھی آپ کا گیت سنا ہے اور یہ اتفاق ہے کہ میرا گیت بھی آپ کے گیت کی طرح ہے، سچ کہوں تو میں نے اس سے قبل یہ گیت کبھی نہیں سنا لیکن ایسا بہت بار ہوتا ہے کہ دھن ایک جیسی ہو جاتی ہے تاہم میں نے یہ گانا کاپی نہیں کیا۔
@salim_merchant if you say so! Another co incidence is we have the same lyricist! Anyway good luck !
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) September 14, 2019
سلیم مرچنٹ کی ٹویٹ پر فرحان سعید بھی خاموشی نہ رہے۔ انہوں نے بڑے گلوکار ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ اگر آپ کہتے ہیں کہ یہ محض اتفاق ہے تو یہ ہمارے درمیان دوسری بار ہوا ہے۔
