کراچی: خیبرپختونخوا میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے طالبات کے لیے برقعے یا عبائے کو لازمی قرار دیے جانے کا معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے اور ٹوئٹر پر ’’حجاب اسلامی تہذیب کی پہچان‘‘ کے نام سے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے تاہم جہاں کچھ لوگ اس فیصلے کے حق میں ہیں وہیں کچھ اس کے خلاف بات کررہے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے بھی پشاور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے گزشتہ روز ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ ایک ریستوران میں مکمل طور پر برقعے میں ملبوس نظر آرہی ہیں جب کہ انہوں نے چہرے پر نقاب بھی کیا ہوا ہے، اس پوسٹ کے ساتھ وینا ملک نے قرآن کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا جو خواتین کے حجاب سے متعلق ہے۔
اے نبی (ﷺ) فرما دیجئے؛
اپنی بیویوں سے اور اپنی بیٹیوں سے اور مومنین کی عورتوں سے کہ جہاں کبھی ضرورت سے باہر نکلنا پڑے تو چادر میں لپٹ کر نکلا کرو(احزاب :59)
اے نبی فرما (ﷺ)دیجئے؛
اپنی بیویوں سے اور اپنی بیٹیوں سے اور مومنین کی عورتوں سے کہ جہاں کبھی ضرورت سے باہر نکلنا پڑے تو چادر میں لپٹ کر نکلا کرو(احزاب :59)
#حجاب_اسلامی_تہذیب_کی_پہچان pic.twitter.com/oGlYQQGW3A— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) September 16, 2019
وینا ملک کی جانب سے کی جانے والی اس پوسٹ پرصارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں دہرا معیار اپنانے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
ایک صارف نے وینا ملک کی پوسٹ کے جواب میں لکھا وہ کہاوت یاد آگئی امید ہے آپ نے بھی سنی ہوگی نوسو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی آج پتہ چلا وینا وہ آپ کے لیے بنی ہے۔
وہ کہاوت یاد آگئی امید ہے آپ نے بھی سُنی ہو گی نو سو چوہے کھا کے بِلّی حج کو چلی آج پتہ چلا وینا وہ آپ کے لئے بنی ہے
— MaryamNawaz Team (@Chumairkamboh4) September 16, 2019
کچھ صارفین نے وینا کی پوسٹ اور ان کی ڈی پی (ڈسپلے پکچر) کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ڈی پی میں وینا ماڈرن لباس میں نظر آرہی ہیں جب کہ گزشتہ روز شیئر کی جانے والی تصویر میں مکمل برقعے میں موجود ہیں لوگوں نے ڈی پی تبدیل نہ کرنے پر وینا کو دہرا معیار اپنانے والی اداکارہ قرار دیا اور کہا پہلے خود تو عمل کرو۔
Same I think pale khud to Amal kro haha pic.twitter.com/t93no41aQw
— Hamza shayan* (@Hamzashayan786) September 16, 2019
ایک اور صارف نے وینا ملک کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان سے سوال پوچھا عمل کون کرے گا کہاں ہے آپ کا پردہ ڈوپٹہ؟
Amal kaun karenga kaha hain aapka parda dupatta? pic.twitter.com/WeP5DPHLZ2
— Khizer Patel (@khizer_patel) September 16, 2019
تاہم جہاں وینا کی اس پوسٹ پر مخالف ٹوئٹس سامنے آئیں وہیں بہت سے صارفین نے ان کے اقدام کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ ایک صارف نے لکھا توقع ہے کہ وہ خواتین اور لڑکیاں آپ کا موقف سمجھ جائیں جو عبائے پر تنقید کرتی ہیں۔
Well done veena jee. May be some girls get your point to post this picture who are criticizing abbaya👏🏻
— Happiness (@jigrishaikh) September 16, 2019
ایک اور صارف نے لکھا وینا ملک آپ نے اچھی بات کی ہے اب خود بھی اس پر عمل کرو۔
Achhi bat ki hy ab khud bhi amal kro
— qudsianeelofar (@qudsianeelofar) September 16, 2019
