ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عاطف اسلم کی کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں انٹری

 کراچی: عاطف اسلم نے ایک بار پھر مشہور میوزک شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 میں انٹری کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

میوزک شو کوک اسٹوڈیو نے جہاں پاکستانی لوک ، کلاسیکل  اور پاپ موسیقی کو دنیا بھر میں نئی جہت سے آگاہ کیا وہیں موسیقی کے چاہنے والوں کو کئی دلفریب آوازوں سے روشناس کرایا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 8 میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا عاطف اسلم کی سریلی آواز میں پڑھا گیا کلام ’تاجدارِ حرم‘ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے تاہم سیزن 8 کے بعد سے کوک اسٹوڈیو اپنی پہچان بر قرار نہ رکھ سکا اور  نہ ہی نئے سیزن کو اتنی پزیرائی ملی۔

اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کوک اسٹوڈیو کو اپنا کھویا مقام دلانے کے لئے عاطف اسلم بھی میدان میں آگئے ہیں۔ جوکہ اس سیزن میں ایک بار پھر نظر آئیں گے۔ جس کی تصدیق خود انہوں نے کی ہے۔

انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے مداحوں کو بتایا کہ میں کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا لازمی حصہ ہوں کیوں کہ میں نے ان کے ساتھ کئی دھنیں بنانے کے لئے کام کیا ہے جس میں ذکر ، خیال گائیکی اور پاپ گلوکاری ہے۔

واضح رہے کہ نئے آںے والے سیزن کو منفرد بنانے کے لئے ابرار الحق اور علی سیٹھی بھی آواز کا جادو جگائیں گے جب کہ ساحر علی بگھا، زیب بنگش  اور عائمہ بیگ کی انٹری سے متعلق بھی خبریں زیر گردش ہیں۔ کوک اسٹوڈیو کا سیزن 12 رواں سال اکتوبر میں نشر کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں