ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خورشید شاہ کی گرفتاری، تحریک انصاف کی نالائقی، آصفہ بھٹو بھی میدان میں آگئی حکومت کو کھری کھری سنا دی

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہوں، نیب کو ایک ڈکٹیٹر نے سیاسی انتقامی کیلئے بنایا تھا، تحریک انصاف اپنی نالائقی چھپانے کیلئے اپوزیشن کو نشانہ بنا رہی ہے۔

 

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے بے نامی اور آمدنی سے زائد اثاثوں کے الزام میں نیب سکھر نے سید خورشید شاہ کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے جس پر نیب راولپنڈی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا تھا ۔سندھ میں سید خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف جیالے سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر سخت احتجاج کیا جبکہ پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت نے بھی خورشید شاہ کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں