سیریل کے فنکاروں میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، علی رحمن، نوین وقار اور لیلیٰ زبیری شامل ہیں
کراچی (کلچرل رپورٹر) سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ دو میاں بیوی کی کہانی ہے، پروگراموں کے حوالے سے م ش خ نے بتایا کہ یہ دو میاں بیوی کی کہانی ہے دانش گورنمنٹ جاب کرتا ہے اور ایماندار شخص ہے جبکہ اس کی بیوی مہوش خوشحال زندگی کے خواب دیکھتی ہے، اس سیریل کو تحریر کیا ہے خلیل الرحمن قمر جبکہ ہدایت ندیم بیگ کی ہیں۔ فنکاروں میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، حرا سلمان، عدنان صدیقی، فرقان قریشی، مہربانو اور دیگر شامل ہیں، سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ہر ہفتہ کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل سے دکھائی جائے گی۔ سیریل ’’بے وفا‘‘ کنزی اور حنان کی کہانی پر مبنی ہے جنہوں نے شادی تو لو میرج کی ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ دونوں کے رشتوں میں ایک چپ حائل ہوگئی ہے، اسے تحریر کیا ہے رادین شاہ نے جبکہ ہدایت عباس رضا کی ہیں۔ اس کے فنکاروں میں علی رحمن، نوین وقار، اشنا شاہ، لیلیٰ زبیری اور دیگر شامل ہیں، سیریل ’’بے وفا‘‘ ہر پیر کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل سے دکھائی جائے گی۔
اے آر وائی ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو، اور ’’بے وفا‘‘ یادگار سیریل ثابت ہوں گی
القمر

