اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری خواتین سے زیادتیوں پر خواتین تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
اداکارہ وینا ملک نے کشمیر میں جاری مودی سرکار کے ظلم اور کشمیری خواتین پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں خواتین پر ظلم و ستم ، عصمت دری انڈیا کی گندی سوچ کو ظاہر کرتی ہے جب کہ کشمیر کی خواتین اپنی آزادی کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔
کشمیر میں خواتین پر ظلم و ستم ، عصمت دری انڈیا کی گندی سوچ کو ظاہر کرتی ہے کشمیر کی خواتین اپنی آزادی کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں انڈین افواج کیجانب سے خواتین پر بدترین تشدد اور ریپ پر عالمی خواتین تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے#womenofkashmir
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) September 20, 2019
وینا ملک نے یہ بھی کہا کہ انڈین افواج کی جانب سے خواتین پر بدترین تشدد اور ریپ پر عالمی خواتین تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
The government of India has imposed a communications blackout on Kashmir from last 47 days. Enough is Enough wake up Human Right champions and do something for innocent Kashmiris#womenofkashmir
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) September 20, 2019
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مودی سرکار نے 47 روز سے کشمیر میں مواصلات اور رابطے سمیت تمام ذرائع بند کر رکھے ہیں بس اب بہت ہو گیا اب انسانی حقوق کے چیمپئین اُٹھیں اور معصوم کشمیریوں کے لیے کچھ کریں۔
