کراچی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹرپرپاکستانی کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اوراداکارفہد مصطفیٰ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔
گزشتہ روزٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے ’’آسک لالہ‘‘ سیشن کے دوران اپنے چاہنے والوں سے خوب باتیں کیں اور ان کے جوابات دیے۔ تاہم ’’آسک لالہ‘‘سیشن کے دوران شاہد آفریدی کے ایک بہت ہی اسپیشل مداح بھی موجود تھے جنہوں نے ان سے اپنے دل کی بات کی۔
یہ مداح کوئی اورنہیں بلکہ اداکار فہد مصطفیٰ تھے جنہوں نے لالہ سے سوال کرتے ہوئے کہا ’’آپ مجھے کب کال کریں گے‘‘۔ جس پر شاہد آفریدی نے نہایت دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ’’جب آپ آسمان سے زمین پرآئیں گے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی آفریدی نے مسکراتے ہوئے کہا ہم جلد ہی بات کریں گے۔
Jab aap Aasman say zamin par aaen gen 😀 talk to you soon
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 19, 2019
اس سیشن کے دوران دیگرلوگوں نے بھی شاہد آفریدی سے بڑے دلچسپ سوال کیے۔ ایک مداح نے پوچھا لالہ کڑھائی یا بریانی؟ جس پر انہوں نے کہا بریانی۔
