English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماہرہ خان کو بولڈ فوٹوشوٹ کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

القمر

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پر بولڈ فوٹوشوٹ کروانے کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ فوٹو شوٹ کراتی نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو کسی ایک فوٹو شوٹ کی نہیں ہے بلکہ مختلف فوٹو شوٹس کی ہیں۔ تاہم ان میں ماہرہ خان نے جو لباس پینے ہیں وہ مغربی انداز کے ہیں جب کہ ماہرہ کا انداز بھی بولڈ ہے جو کچھ لوگوں کی آنکھوں کو نہیں بھارہا اور سوشل میڈیا صارفین ماہرہ پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان کو ہیروئن نہیں ماں کا کردار ادا کرنا چاہئے

صارفین کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں یہ پاکستان شوبز انڈسٹری ہے لیکن براہ مہربانی اسے مغربی انڈسٹری کے ساتھ نہ ملائیں۔ صارفین نے براہ راست ماہرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر آپ کے پاس شناخت ہے تو اسے اپنے ہاتھوں سے برباد نہ کریں۔ وہ دکھائیں جو فیملی کی بچیاں دیکھ سکیں نہ کہ وہ کہ ویڈیو پر خراب تبصرے آنا شروع ہوجائیں۔ کچھ شرم حیا کریں یہ اسٹائل نہیں ہے۔

جاناہ نامی ایک اور صارف نے ماہرہ کے فوٹو شوٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا مہذب بننے کی کوشش کریں۔

سائرہ حفیظہ نامی خاتون نے نہایت غصے بھرے انداز میں کہا کہ یہ لوگ مرنا بھول گئے ہیں، اس طرح کا فوٹوشوٹ کرواتے ہیں پھر کہتے ہیں لوگ ہمارے بارے میں غلط تبصرے کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے