English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں معروف کامیڈین ذاکر مستانہ کو لوٹ لیاگیا

القمر

کراچی: کامیڈین ذاکر مستانہ کو کراچی میں ڈاکوؤں نے نقدی اورموبائل فون سے محروم کردیا۔

کراچی میں خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے الیکٹرک آفس کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کامیڈین ذاکر مستانہ کو سر راہ اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذاکر مستانہ کا کہنا تھا کہ ڈاکو ان کی گاڑی سے چابی بھی نکال کر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے باعث وہ اب یہاں سے جا بھی نہیں پا رہے اور نہ ہی موبائل فون ہے کہ کسی سے رابطہ کر سکوں۔

انہوں نے واقعے پر انتظامیہ کی نااہلی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر شہری اس طرح سے کب تک سڑکوں پر لُٹتے رہیں گے، اسٹریٹ کرمنلز کو کون لگام دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے