English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسد عمر کو بھی کابینہ میں شامل ہونے کیلئے منا لیا، کونسی وزارت ملے گی؟

القمر
اسد عمر کو بھی کابینہ میں شامل ہونے کیلئے منا لیا
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر سے ردو بدل کا فیصلہ کر لیاہے اور انہوں نے اپنے قریبی ساتھی اور دوست اسد عمر کو بھی کابینہ میں شامل ہونے کیلئے منا لیا ہے۔ کابینہ میں تبدیلی کیلئے ہوم ورک بھی مکمل کر لیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد کابینہ میں ردوبدل حتمی ہے جس میں ڈاکٹر بابر اعوان کو بھی ذمہ داری دی جائے گی، فواد چودھری کو چیف سپوکس مین بنانے کی تجویز تھی لیکن اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوسکا، ق لیگ کو مزید ایک وزارت دی جائے گی، اسد عمر کو پٹرولیم کی وزارت دی جاسکتی ہے، کچھ اہم وزرا سے وزارت واپس لی جاسکتی ہے۔

پرویز خٹک، شفقت محمود، اعظم سواتی، فواد چودھری، زبیدہ جلال، فیصل واوڈا اور دیگر کے محکمے تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ فیصل آباد سے فرخ حبیب، عالیہ حمزہ کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ سینیٹر احمد خان، سینیٹر انوار الحق کے نام زیر غور ہیں۔ باپ کے کوئٹہ سے ایک وزارت کے لئے دو سینیٹرز اور ایم این اے سردار اسرار ترین کانام شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے