ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد بیان کو سختی سے مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کا بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ دوبارہ فعال کرنے کے الزام کو سختی سے مسترد کردیا۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ دوبارہ فعال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، دراندازی کے الزامات مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت ان ہتھکنڈوں کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا جب کہ بھارت الزامات سے مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کو چھپا نہیں سکے گا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کی انتظامیہ کے کام میں سختی سے رکاوٹیں ڈالتا ہے، بھارت کی متشدد بیانات اوراقدامات علاقائی امن واستحکام کے لئے خطرہ ہیں، بین الاقوامی برادری ہندوستان پر زور دے کہ وہ ذمہ داری سے کام کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں