کراچی: گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی ایک اور خاتون صوفی نے الزامات سے دستبردای کا اعلان کرتے ہوئے علی ظفر سے معافی مانگ لی۔
گزشتہ برس اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے ’می ٹو‘ مہم کے تحت علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک سے زائد بار کئی مواقع پر جنسی طور پر ہراساں کیا تاہم وہ دنیا اور معاشرے کے ڈر سے یہ سچ سب کے سامنے نہیں لاسکی تھیں لیکن اب ’می ٹو‘ مہم نے انہیں ہمت دی ہے اور وہ مزید خاموش نہیں رہ سکتیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر میشا شفیع تنازع؛ حقیقت یا محض الزام
علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی میشا شفیع کو غلط نظر سے نہیں دیکھا، وہ میشا شفیع کو جنسی ہراساں کرنا تو دور ایسا سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ میشا ان کی اہلیہ کی بہت اچھی دوست تھیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عینی شاہد نے علی ظفر پر الزام کو جھوٹ قرار دے دیا
علی ظفر پر میشا شفیع کی جانب سے الزامات لگانے کے بعد کئی خواتین سامنے آئیں کچھ نے علی ظفر کے موقف کی حمایت کی جب کہ کچھ خواتین میشا شفیع کے ساتھ کھڑی نظر آئیں اور میشا کے الزامات کو سچ قرار دیا۔ ان ہی میں سے ایک خاتون صوفی بھی تھیں جنہوں نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کےالزامات کی تصدیق کی تھی اور میشا شفیع کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے فنڈ اکھٹا کرنے کی ایک تقریب منعقد کی تھی اور اس تقریب میں شرکت کے لیے علی ظفر سے رابطہ کرنے کے لیے ایک نوجوان لڑکی کو بھیجا گیا تھا تاہم اس لڑکی نے بتایا کہ علی ظفر پورا دن بہانے بہانے سے انہیں چھوتے رہے اور نازیبا حرکتیں رہے۔

صوفی نے یہ تمام باتیں گزشتہ برس اپریل میں میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات لگانے کے بعد ایک ٹوئٹ میں کہی تھیں۔ تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی اورپھر اپنا اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا۔ لیکن کل ایک بار پھر صوفی نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایکٹیو کیا اور اپنی پرانی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرکے انکشاف کیا کہ وہ علی ظفر کے بارے میں غلط تھیں انہوں نے بغیر سوچے سمجھے اور بغیر کسی تحقیق کے اُس لڑکی کے کہنے پر علی ظفر پر ہراسانی کا جھوٹا الزام لگادیا۔ لیکن دوسرے روز جب اس حوالے سے مزید معلومات ان کے سامنے آئیں تو انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی اور اب وہ اپنے کیے پر شرمندہ اور علی ظفر سے معافی کی طلبگار ہیں۔
Last year, I tweeted 👇🏻when a young lady confided her harassment experience with Ali Zafar; I deleted it in a day when certain information was brought to my knowledge which contradicted her description of the incident to me. pic.twitter.com/6nwBvunk2d
— Sofi (@seraphina444) September 22, 2019
صوفی نے کہا کہ کبھی کبھی کچھ لوگ آپ کے یقین کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں، میں ایذا رسانی کا شکار ہوں اور می ٹو متاثرہ خاتون ہوں مجھے دکھ ہے کہ میری نادانی اور غیرجانبدارانہ احتساب سے علی ظفر کو پریشانی اور تکلیف ہوئی ہے مجھے اس پر پچھتاوا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر پر ہراسانی کا الزام لگا کر میشا شفیع ملالہ یوسفزئی بننا چاہتی ہیں
I am a victim of harassment a MeToo supporter inclined to blv a woman’s acvount but sometimes our faith in people is misplaced. I regret the pain my naïveté lack of impartial judgement has caused Mr Zafar I hope this can make amends!
— Sofi (@seraphina444) September 22, 2019
صوفی نے علی ظفر سے اپنے کیے پر معافی مانگتے ہوئے کہا علی ظفر میں معافی مانگتی ہوں کہ میں نے اس نوجوان لڑکی کے جھوٹ پر یقین کیا جس کی وجہ سے آپ کو تکلیف برداشت کرنی پڑی۔ میں بہت پہلے تمام باتیں واضح کرنا چاہتی تھی لیکن میں خود پر تنقید کیے جانے اور انٹرنیٹ پر لوگوں کی جانب سے ہونے والی بدسلوکی کا سوچ کر خوفزدہ ہوگئی تھی۔ امید کرتی ہوں شاید اس طرح میرا کفارہ اداہوسکے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میشاشفیع کے الزامات سے مجھے ذہنی، نفسیاتی اور مالی نقصان پہنچا
@AliZafarsays I am sorry that a lie I was told believed hastily( bcos liar ws very young) though deleted is still being used to bash you cause you pain. I shud have clarified much sooner but I was afraid of the trolls online stalking abuse. I hope this can atone for it.
— Sofi (@seraphina444) September 22, 2019
علی ظفر نے صوفی کی ان تمام ٹوئٹس کو اپنے اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کیا اور صوفی کی معافی قبول کرتے ہوئے ان کی ہمت کی داد دی اور کہا اپنی غلطی ماننے اور اسے قبول کرنے کے لیے بہت ہمت اور جرات چاہیئے ہوتی ہے جب کہ سب کے سامنے معافی مانگنا بہت ہی بہادرانہ اقدام ہے۔ اورآپ نے یہ بہادری کا کام کیا ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میں خدا سے آپ کی صحت اور خوشیوں کی دعا کرتا ہوں۔
Dear Sofi. It requires courage to accept your mistake and bravery to apologise publically. You are courageous and brave and that is how you should always be remembered. I wish you nothing but the best of health and happiness in life. God bless. https://t.co/YvHFumccfb
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 23, 2019
صوفی نے ’می ٹو‘مہم کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا وہ تمام افراد جو ’می ٹو‘مہم کے حمایتی ہیں میں انہیں کہنا چاہتی ہوں ہمیں آج بھی ’می ٹو‘ اور جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والی خواتین کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے لیکن مہربانی کرکے وہ غلطی نہ کریں جو میں نے کی۔ کسی پر الزام لگانے سے پہلے اس واقعے کے بارے میں مکمل تحقیق کرلیں۔ کیونکہ کئی بار لوگ کسی ایجنڈے کے تحت سامنے والے پر الزام لگاتے ہیں جس کا احساس ہمیں بہت دیر بعد ہوتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر کی اہلیہ میشا شفیع پر برس پڑیں
And for all the #MeToo supporters, we still need to support #MeToo harassment victims but please don’t commit the mistake I made do some reasearch of the account told to you. Sometimes there r agendas at play which we only realise much much later!
— Sofi (@seraphina444) September 22, 2019
واضح رہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع کا کیس گزشتہ ڈیڑھ سال سے لاہور کی سیشن عدالت میں چل رہا ہے جہاں علی ظفر نے میشا شفیع پر جھوٹے الزامات لگانے کے لیے 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔
