English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کونسی اہم دستاویزات ہاتھ لگ گئیں؟ نیب کا لیاقت قائم خانی کی دوسری اہلیہ کے گھر چھاپہ

القمر

نیب کی ٹیم نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کی دوسری اہلیہ کے گھر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات حاصل کرلیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی ٹیم نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کی دوسری اہلیہ کے گھرپر کارروائی کی، نیب ٹیم چھاپے کے دوران ملزم لیاقت قائم خانی کو بھی ساتھ لے گئی تھی، ٹیم کے ساتھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل بھی موجود تھیں، نیب نے لیاقت قائم خانی کے دوسرے گھر سے اہم دستاویزات حاصل کرلیں۔
نیب نے لیاقت قائم خانی کے فرنٹ مینوں کی چھان بین بھی شروع کردی، نیب نے کہا کہ پارکس کے ٹھیکے جن کمپنیوں کو دیئے گئے ان کیخلاف بھی کارروائی ہو گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے