English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں اسٹوڈنٹس پر لگی انوکھی پابندی

القمر

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں طلباء اور طالبات کے اکھٹے گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق طلباء اور طالبات کا جوڑے بنانا غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل ہے ۔ کیمپس میں اکھٹے گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت تنبیہہ کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ اس کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے طلبہ کو جرمانہ کرکے انکے والدین کو یونیورسٹی بھی بلایا جائے گا۔باچا خان یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے طلبہ پر پابندی کا یہ نوٹیفیکیشن 23ستمبر کو جاری کیا گیا۔

نمرتا چندانی کیس میں اہم پیشرفت، مہران ابڑو کے پیغامات سے…

کراچی کے شہریوں کیلیے خوشخبری ہے، شہر میں چارج ایبل بیٹری…

اسلام آباد کے طلبا و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری, نوٹیفکیشن…

واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر کے دوسرے ہفتے میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے سرکاری تعلیمی اداروں میں طالبات کے لئے پردہ لازمی قرار دیا گیا تھا۔
تاہم ذرائع ابلاغ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرف سے شدید تنقید کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے لیے پردہ لازمی قرار دینے پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو اعلامیہ واپس لینے کی ہدایت کر دی تھی۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے