English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سماجی خدمت میں بھی آگے مہوش حیات یتیم خانے’’میرا اپنا گھر‘‘کا افتتاح کرنے سوہاوہ پہنچ گئیں

مہوش حیات نے فری آئی کیمپ میں جاری بچوں کی آنکھوں کے معائنے کاجائزہ لیا
بچوں سے گھل مل گئیں اس کے علاوہ انہوں نے مریضوں سے خیریت بھی دریافت کی
سوہاوہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات یتیم خانے’’میرا اپنا گھر‘‘کا افتتاح کرنے سوہاوہ پہنچ گئیں۔نشان امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی مقبول اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جو اداکاری کے ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں اور ملکی معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے برملا اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔مہوش حیات حال ہی پاکستان کے سب سے بڑے یتیم خانے’’میرا اپنا گھر‘‘کا افتتاح کرنے صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ پہنچیں جہاں انہوں نے فری آئی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں جاری بچوں کی آنکھوں کے معائنے کا جائزہ لیا۔سوہاوہ میں اداکارہ مہوش حیات نے اسکول کے بچوں سے ملاقات بھی کی اور بچوں سے گھل مل گئیں اس کے علاوہ انہوں نے مریضوں سے خیریت بھی دریافت کی۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مہوش حیات نے سندھ کے خستہ حال اسکولوں کی بحالی اور ان میں پڑھنے والے سیکڑوں بچوں کی تعلیم کا بیڑہ بھی اٹھایاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے