ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی اخبار کا وزیر اعظم کی کارکردگی پر تجزیہ، حقائق کو کھول کر بیان کردیا

برطانوی آن لائن اخبارانڈیپینڈنٹ نے اپنے ایک تجزیہ میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک سالہ دور اقتدار میں پاکستان عالمی پلیئر کے طورپر سامنے آیا ہے۔
پاکستان نے گزشتہ ایک سال میں ایک ذمہ دار عالمی شراکت دار کی حیثیت سے اپنی جگہ بنائی ہے اور اپنے بیانیہ کے ساتھ امن پسند ملک ہونے کا پیغام اقوام عالم تک پہنچایا ہے۔
اخبارکے مطابق ماضی کی ڈرامہ بازیوں کی طرح اب پاکستان دنیا میں مذاق یا تماشائی ملک نہیں رہا بلکہ یہ فعال، شراکت دار اور ذمہ دار ملک ہے جو ماضی کی پالیسی میں بڑی تبدیلی ہے جس نے بہت زیادہ اہمیت اختیار کر لی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو ورثے میں نامساعد حالات اورابتر معاشی صورت حال ملی، تنقید کے باوجود عمران خان ملک کو آگے لے جانے میں کامیاب نظرآتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں